qamar

اڈیالہ جیل نواز شریف کی منتظر ہے۔ کائرہ

فیصل آباد ۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی موجودگی میں بی بی شہید پر گھٹیا الزامات لگتے رہے، نواز شریف کو اب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کیس اپنے خلاف آجائے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے؟پیپلز پارٹی نے اقتدار کی جنگ میں کسی کو ہٹانے کی کوشش نہیں کی۔ اانہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا نوازشریف نے ملک سے جانے کیلئے قوم کو دھوکا دے کر راتوں رات معافی نامہ لکھا، نواز شریف کے ابھی تھوڑے سے کرتوت سامنے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، آپ کا ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے بواز شرئف نے نے پارلیمنٹ کا وقار کم کیا، آپ نے دس سال تک ملک ایک آمر کے نام کیا۔ میاں صاحب تاش کے بکھرنے کا وقت شروع ہوگیاہے، آپ کی سیاست کا دور ختم ہو چکا ہے اڈیالہ جیل نواز شریف کی منتظر ہے، اب آپ بہت جلد اڈیالہ جیل کی یاترا کرنے آئیں گے۔ قمرزمان کائرہ نے کہا عائشہ گلالئی کو ایسے عزتیں نہیں اچھالنی چاہئیں، ان کو عدالت میں ثبوت دینے چاہئیں، یہ ملک اور اس کے ادارے اشرافیہ کیلئے نہیں ہیں بلکہ ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *