download

عائشہ گلا لئی جیسی خواتین کےلئے50 کروڑ روپے تقسیم

لاہور: معروف تجزیہ کارعارف نظامی نے کہا ہے عمران خان شریف آدمی ہیں۔
عمران خان خواتین کا بڑا احترام کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن عائشہ گلا لئی جیسی خواتین کو ایسے سنگین الزامات کے لئے 50 ،پچاس کروڑ روپے تقسیم کر رہی ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،سیاست میں پرسنل اور ذاتی اٹیک نہیں ہونے چاہئیں ،یہ روایات نہ ہی پڑیں تو بہتر ہے ،شیخ رشید کو بھی ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ابھی مجھے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس ملی جس کا کہنا تھا کہ ہماری بڑی ویلیو بڑھ گئی ہے ،نون لیگ پی ٹی آئی خواتین کو 50 ، پچاس کروڑ روپے عائشہ گلا لئی کی طرح کے ڈرامے کرنے کے لئے آفر کر رہی ہے ،ان کو بھی 50 کروڑ روپے دیئے ہیں یا دینے والے ہیں ،میں بڑا حیران ہوں کہ مسلم لیگ اور شریف خاندان کے پاس کوئی اپنی مشینیں لگی ہوئی ہیں تو پھر ٹھیک ہو گا ؟ہمارے ہاں تو سیاست میں کوئی اصول ہی نہیں ہے ،عائشہ گلا لئی کی طرح پارٹی چھوڑنا اور پھر قیادت پر اس طرح کے سنگین الزام عائد کرنا کوئی اچھی روایت نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *