Indian Bollywood film actresses Priyanka Chopra (R) and Madhuri Dixit pose during the promotion of upcoming Hindi film 'Zanjeer', directed by Apoorva Lakhia, on the set of the television Reality Dance Show 'Jhalak Dikhhla Jaa' in Mumbai on August 20, 2013.  AFP PHOTO

پریانکا چوپڑا، مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنا ئینگی

ممبئیٟ : اداکارہ پریانکا چوپڑا،مشہوراداکارہ مادھوری دکشت کی زندگی پر سیریل بنا ئیںگی ۔ اس سلسلے میں مادھوری اور پریانکا چوپڑا میں معاہدہ طے پاگیا جس کے مطابق یہ دونوں اداکارائیں ایک مزاحیہ سیریل بنائیں گی۔ سیریل مادھوری کی زندگی پر مبنی ہوگا۔ یہ سیریل اے بی سی نیٹ ورک پر دکھایا جائے گا۔ اسی چینل پر نشرسیریل CوانٹCو سے مغربی ممالک میں پرینکا کی اداکاری کی شروعات ہوئی تھی۔ سیریل میں ایک بالی ووڈ فنکار کی کہانی دکھائی جائے گی، جو دوہری ثقافت والے اپنے خاندان کے ساتھ امریکہ میں بستی ہے اور اپنی طرز زندگی میں رنگ بھرنے کی کوشش کرتی ہے۔ سیریل مادھوری کی حقیقی زندگی پر مبنی بالی ووڈکے اسکرپٹ رائٹراور جنرل ہاسپٹل: نائٹ شفٹ جیسے پروگراموں کی اسکرپٹ لکھنے والے مسٹر راؤ اس سیریل کی اسکرپٹ لکھیں گے اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *