download

جس نے ریفرنس دائر کرنا ہے ،وہ ایک نہیں 10بار ایسا کرے۔ شاہد خاقان عباسی

سلام آباد: مسلم لیگ ن کے نامزد عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں عدالت کے فیصلے کو پاکستانی لوگوں اور عالمی قوتوں نے تسلیم نہیں کیا ۔جس نے میرے خلاف ریفرنس دائر کرنا ہے ،وہ ایک نہیں 10بار ایسا کرے ،میں کسی سے نہیں ڈرتا ،30سال سے سیاست میں ہوں اور اپنے حلقے کی عوام سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر رہا ہوں ،میرے اثاثے عوام کے سامنے ہیں اور اس کے علاوہ کوئی اثاثہ نہیں ہے،الزام لگانے والے پہلے اپنا گریبان جھانکھیں وہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہ میرے اثاثے سب کے سامنے ہیں ،جس کسی نے میرے خلاف ریفرنس دائر کرنا ہے ،وہ یہ کام کر کے دیکھ لے انہوں نے کہا مجھے امید ہے مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی پالیسی کو آگے بڑھانے میں ہماری مدد کریں گے ۔عدالت نے جو فیصلہ دیا ہم نے من و عن اس پر عملد رآمد کیا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ عوام نے یہ فیصلہ قبول نہیں کیا اور نہ ہی عالمی طاقتوں نے اس فیصلے کو مانا ہے ،تاریخ بھی اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے چودھری نثار کے سوال پر کہا کابینہ سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،وہ پارٹی کا حصہ تھے اور رہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *