download (2)

لگتا ہے ستارے ہمارے ساتھ نہیں ہیں، فیصلہ جو بھی ہو گاقبول کرینگے ۔ مصدق ملک

لاہور: مسلم لیگ ن کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے لگتا ہے ستارے ہمارے ساتھ نہیں ہیں، پانامہ کیس کی سماعتیں 3رکنی بینچ سنتا رہافیصلے کے وقت 5رکنی بینچ کیوں بیٹھ رہا ہے فیصلہ جو بھی ہو گا ہم قبول کرینگے ہمیں امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔ انہوں نے نیو ٹی وی کے پروگرام خبر کے پیچھے میں پروگرام کے میزبان فواد چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے ماروی سر مد کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا چوہدری صاحب ساتھ ہوتے ہیں یہ نہیں ۔ پارٹی ٹوٹنے کی بات کر کے ماحول خراب کیا جا رہا ہے اور میڈیا پر خبریں دی جا رہی ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ماروی سرمد نے کہا میرے خیال میں مسلم لیگ ن کو اتنا ڈیفنس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اگر وزیراعظم نا اہل ہوتے ہیں تو میرے خیال میں انہیں اسمبلیاں نہیں توڑنی چا ہئیں بلکہ انہیں نیا وزیراعظم منتخب کرنا چاہیے،جب مریم نواز اور شہباز شریف گئے تو کوئی ساتھ نہیں تھالیکن جب وزیرعظم صاحب گئے تو چوہدری صاحب ساتھ تھے۔ اس موقع پر ماہر قانون سعد رسول نے کہا اگر ایک جج نے بھی نواز شریف کو نا اہل قرار دیا تو وزیرعظم نا اہل ہو جائینگے،کل پاناما کا فیصلہ آصف سعید کھوسہ ہی سنائیں گے۔ ۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ تمام ججز کے ساتھ شیئر ہوئی ہوگی حتمی رپورٹ کے بعد فیصلہ 5رکنی بینچ ہی کریگا انہوں نے کہا سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی پابند نہیں ہے وہ فیصلہ تبدیل بھی کر سکتی ہے ۔آج پانامہ کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے ۔انہوں نے پروگرام چودھری نثار کے متعلق انہوں نے کہا ہمیں امید تھی کہ چودھری نثار آج استعفیٰ دے دینگے۔ لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا ۔ تجزیہ کار منصور علی خان نے کہا ایک طرف مسلم لیگ ن پر کیس چل رہا ہے اور لوگ استعفیٰ مانگ رہے ہیں اور دوسری طرف مسلم لیگ ن میں بیان بازی چل رہی ہے کہ اپ نے اچھا نہیں کیا۔ابھی تک الیکشن کا کوئی ماحول نظر نہیں آتا وہ اپنے پانچ سال پورے کرنا چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا وزیراعظم نواز شریف نا اہل ہو سکتے ہیںفیصلے سے پہلے پی ایم آفس میں قرآن خوانی ہورہی ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *