images (1)

آج ساڑھے گیارہ بجے پاناما کا فیصلہ

اسلام آ باد : پاناما کا تاریخی فیصلہ سنانے کا اعلان کر دیا گیا سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی تفصیلات کے مطابق مطابق پاناما کیس کا فیصلہ آج ٟجمعتہ المبارکٞ صبح ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کا فیصلہ سنائے گا۔ لارجرر بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس گلزار،جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔ پانچ رکنی بنچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کرینگے۔ پاناما پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 21 جولائی کو مخفوظ کر لیا تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ ججز عدالتی عملے اور جے آئی ٹی اراکین واجد ضیا سمیت دیگر کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ۔ سپریم کورٹ کے باہر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ۔ ریڈ زون کے داخلی راستوں اور سپریم کورٹ کے اطراف میں خاردار تاریں لگا دی جائیں گی جبکہ ایف سی اور پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کئے جائیں گے۔ سیاسی رہنماوں کو بھی سپریم کورٹ میں جانے کے لئے اپنا کارڈ دکھاکر اندر جانے کی اجازت ہوگی اسی طرح میڈیا نمائندوں کو بھی مکمل دستاویزات دکھانے کے بعد ہی سپریم کورٹ میں جانے کی اجازت ہوگی۔۔ واضح رہے کہ 20اپریل کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ میں سے دو ججز نے نوازشریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے فیصلہ دے دیا تھا تاہم 3 فاضل ججز کی رائے تھی کہ مزید تحقیقات ہونی چاہیے جس کے بعد جے آئی ٹی تشکیل دی گئی اور جے آئی ٹی کی جانب سے 10جولائی کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *