mustafa-kamal-and-co-wont-account-for-much-khurshid-shah

ی ٹی آئی چودھری نثار کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے ہمیں کوئی اعتراض نہیں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں جب کہ پی ٹی آئی تو انہیں ہی وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے نوازشریف 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ (ن) لیگ کا کوئی دشمن نہیں، یہ خود اپنے دشمن ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا نوازشریف 14 اگست کو بطور وزیراعظم پرچم کشائی کر سکیں گے کیوں کہ وہ 14 اگست سے قبل وزیراعظم نہیں رہیں گے۔ پاناما کیس زیادہ دیر نہیں چلے گا، 12، 13 یا 14 اگست سے پہلے ہی اس کیس کا فیصلہ آجائے گا۔ انہوں نےکہا نوازشریف خوش قسمت ہیں کہ وہ تیسری بار وزیراعظم بنے مگر وہ بہت ضدی ہیں وہ اڑجاتے ہیں جس کا انہیں نقصان ہوتا ہے جب کہ لوگ بھاگ جائیں گے اور میاں صاحب اکیلے رہ جائیں گے۔ خورشید شاقہ نے واضھ کیا کہ گرینڈ اپوزیشن کے حوالے سے عمران خان سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *