shahbaz-sharif

الزام لگانےکے ماہر سیاستدان نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ۔ شہباز شریف

لاہورٟ: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے چند سیاسی عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہاالزام لگانے والے ماہر سیاستدان نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جب کہ چند عناصر اقتدار کی سیاست کے لیے ملک و قوم کی تقدیر داؤ پر لگارہے ہیں تاہم عوام نے دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلقی ظاہر کی لہذا ایسے عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔انہوں نے کہا عوام صرف ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور اسی لیے مسلم لیگ ٟنٞ کو عوام نے خدمت کا مینڈیٹ دیا، ہم نے ہمیشہ سچے دل کے ساتھ عوام کی خدمت کی جب کہ ہمارا جینا مرنا ہمیشہ عوام کے لیے رہے گا تاہم ملک کی ترقی کا سفر روکنے رکاوٹ ڈالنے والے عوام پر رحم کریں ملک کی ترقی کی راہ میں روڑے نہ اٹکائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *