imran_khan

مریم نواز چار محلات کی مالکہ ، قطری فراڈ، نواز شریف کی دبئی میں کمپنی نکل آئی۔ عمران خان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے ثابت ہو گیا مریم نواز چار محلات کی مالکہ ہیں۔ قطری بھی فراڈ ثابت ہوا۔کرپشن ثابت ہونے پر مسلم لیگ ن کہتی ہے کہ سازش ہو ئی ۔ جے آئی ٹی نے پاکستان کی تاریخ میں اہم کام کیا۔ وہ کام کر دیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی نواز شریف کی دبئی میں کمپنی نکل آئی ۔ دس ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لیتے تھے ۔ چار سال میں بچوں نے نواز شریف کو ایک ارب 17 کروڑ روپے بھیجے اتنے ثبوت آگئے جھوٹ کی گنجائش نہیں رہی وہ ورکروں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا باقی ادارے تباہ کردئیے اب یہ فوج اور سپریم کورٹ پر اٹیک کرینگے اب ادارے تباہ کرنے کی سازش کی گئی تو عوام سڑکوں پر ہونگے ۔ اب یہ جدہ نہیں اڈیالہ جیل جائینگے ۔ اپنی منی لانڈرنگ چھپانے کے لئے انہوں نے قانون بنائے ۔ مولانا فضل الرحمان کہہ رہا ہے کہ امریکہ اور یہود سازش کر رہے ہیں نصاف کا راستہ روکا گیا تو چند روز کے بعد کارکنوں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونے کےلئے کہوں گا۔ لوگ سمجھتے تھے کہ آصف زرداری کرپٹ اور نواز شریف معصوم ہیں۔ انہوں نے عدالت کے سامنے جھوٹے کاغذات پیش کئے ۔مسلم لیگ ن نے تیس سال سے لوگوں کو بے وقوف بنایا ہوا ہے ۔شریف خاندان ذاتی مفادات کے لئے ملک کو تباہ کر رہا ہے ۔ ہمارا سیاسی مافیا سے مقابلہ تھا۔ عمران خان نے کہا پارلیمنٹ کو نواز شریف سے جوابدہی کرنا چاہئے تھی ۔چند دنوں میں آپ کو خوشیاں منانے کی دعوت دونگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *