images (1) copy

کہوٹہ : تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے میں نواز شریف کی جگہ ہوتا تو شرم سے ڈوب جاتا ۔اگلا ہفتہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین ہفتہ ہو گا ۔ اس موقع پر انہوں نے نعرہ لگایا گلی گلی شور ہے صرف نواز شریف نہیں سارا ٹبر چور ہے ۔ تیس سال تک نواز شریف کا احتساب نہیں ہوا۔نواز شریف نے ہمیشہ مک کیا ۔ اب فیصلہ ہوگا کہ یہ ڈاکووں کا پاکستان بنے گا یا نیا پاکستان بنے گا۔ہم جے آئی ٹی کی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جے آئی ٹیم کے ممبرز کو پورے پاکستان کی جانب سے سلام پیش کرتا ہوں جے آئی ٹی نے وہ کام کیا ہے کہ پورا پاکستان انہیں نہیں بھولے گا انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا میں آج ہمارے پاسپورٹ کی عزت نہیں۔پاکستان مقروض ملک ہے غربت بڑھ رہی ہے ۔ پاکستان میں مسئلہ صرف کرپشن کا ہے ۔کرپشن ختم ہوگی تو سب ٹھیک ہا جائیگا۔ ۔پاکستان میں عوام پر بوجھ ڈال کر ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔ ایک چھوٹا طبقہ امیر در امیر ہوتا جا رہا ہے ۔ حکمران جھوٹا ہوتو ملکی ادارے تباہ کر دیتا ہے۔ نواز شریف نے اداروں کوتباہ کیا تاکہ چوری کر سکے ۔ اداروں کو خریدا۔ اس کے یکے بعد دیگر ے دوسرے چوروں کو بھی ملک لوٹنے کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا قائد اعظم کے دشمن بھی انہیں صادق اور امین کہتے تھے ۔ قائد اعظم سچے اور عظیم لیڈر تھے ایک عظیم خواب کا نام پاکستان ہے اس سے قبل عمران خان نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں نواز شریف اور ساتھیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا نواز شریف کامنی لانڈرنگ، ٹیکس چوری اور دیگر مقدمات میں تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود نواز ریف کا استعفیٰ نہ دینا شرمناک ہے۔ا نواز شریف رشوت دے کر احتساب سے بچ نہیں سکتے۔ نواز شریف اپنے ملک کو دھوکا دینے کے ساتھ اپنے مرحوم والد اور بچوں کو بھی سب کے سامنے بدنام کررہے ہیں انہیں اپنے اس عمل کیلئے شرمندہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ایس ای سی پی کے سربراہ ظفر حجازی اور نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کو قوم کا پیسہ کھانے اور ٹیکس ادا نہ کرنے پر ں مالیاتی مجرم قرار دیا جاچکا ہے کس طرح اعتماد حاصل ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *