download copy

راولپنڈی: ذخہ خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی 2 حملہ آور ہلاک کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرایجنسی کی سرحدی چوکی پرخودکش حملہ آوروں نے تباہی پھیلانے کرنے کوشش کی اورسیکیورٹی اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے جب کہ ایف سی کی جانب سے جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گردوں کی تباہی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیاہے کہ حملہ آور سرحد پار سے آئے اورجیروبی سے دو کلومیٹر شمال مغرب میں چوکی پر فائرنگ کی۔ سیکیورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سر چ آپریشن شروع کر دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *