Pakistan's opposition leader Nawaz Sharif gestures during a news conference in Islamabad January 27, 2009. REUTERS/Faisal Mahmood

نہ استعفی نہ ا سمبلی ٹوٹے گی

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اسمبلی توڑینگے نہ ہی استعفٰی دینگے یہ فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیامیڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف،مریم نواز اور سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان ،وفاقی وزرائ اورپارٹی کے سینئر رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، اپوزیشن کی طرف سے سینیٹ وقومی اسمبلی کے اجلاسوں کی ریکوزیشن پر اجلاس میں حکومت میں شامل جماعتوں کی مشاورت سے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں توڑیں گے بلکہ ہر سطح پر آئینی، قانونی اور سیاسی جنگ لڑی جائے گی، بعض قوتوں کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کا کھیل پورا نہیں ہونے دیا جائے گا، اجلاس میں وزیراعظم نے خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لیگل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ، لیگل ٹیم کے دیگر ارکان کا فیصلہ بعد کیا جائے گا جبکہ حکومتی لیگل ٹیم وفاقی وزیر قانون وانصاف زاہد حامد کی سربراہی میں جو پہلے ہی قائم ہو چکی ہے جن میں بیرسٹر ظفراللہ خان، انوشہ رحمن شامل ہیں، دونوں لیگل ٹیمیں جے آئی ٹی رپورٹ کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیکر رپورٹ تیار کریں گی۔اجلاس میں حکومتی لیگل ٹیم نے وزیراعظم کو جے آئی ٹی رپورٹ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ دی، اس رپورٹ کے خلاف تمام آئینی وقانونی پہلوئوں بارے آگاہ کیا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پیپلزپارٹی کی طرف سے شدید ردعمل اور وزیراعظم سے استعفے کے معاملے پر غوروخوض کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *