554294-MakhdoomJavedHashmi-1369494391-886-640x480

اس ملک میں کوئی صادق و امین نہیں۔جاوید ہاشمی

ملتان: سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے اس ملک میں کوئی بھی صادق اور امین نہیں نواز شریف سمیت سب سیاستدانوںکا کڑا احتساب ہونا چاہئے ۔ سپریم کورٹ کا بینچ پاناما کیس کی سماعت کا حق کھو چکا ہے ، انہیں سماعت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ کیس سننے کا حق نہیں رکھتے۔دنیا کی کسی عدالت نے کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی ۔ملک کیلئے جب بھی قربانی دینے پڑی سیاستدانوں نے دی ، جرنیلوں اور ججوں سے کوئی نہیں پوچھ سکتا جرنیلوں نے تین مرتبہ ملکی آئین روندے ۔جج بولتے نہیں ان کے فیصلے بولتے ہیں۔ ضیا نے مخالفین کو نکالنے کے لئے صادق و امین بنایاملک سیاسی اتھل پتھل کا متحمل نہیں ہو سکتا انہوں نے میڈیا سے گفتگومیں کہا میں عمران خان سے ذاتی نہیں سیاسی اختلاف رکھتا ہوں عمران خان سچا آدمی ہے اختلاف اصولوں کی بنیا د پر کیا۔ نواز شریف نے شیخ رشید سے میری نگرانی کرائی ۔ شیخ رشید میرا درباری تھا نواز شریف نے ا سے میرے اوپر چیکر لگا دیا۔نواز شریف نے مجھے کبھی بھی پسند نہیں کیا۔ مجھے کبھی خوش ہو کر ٹکٹ نہیں دیا میں نواز شریف کی کچن کیبنٹ کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان سے اچھے تعلقات رہے عمران خان نے میری جتنی تعریفیں کیں اس پر دو کتابیں بن جائینگی۔ شیخ رشید سب کا درباری ہو تا ہے ۔ وہ پرویز مشرف کا درباری بھی رہا ہے اب عمران خان کا درباری ہے ۔ نواز شریف نے شیخ رشید کو میرے خلاف ٹکٹ دیا جب یہ درباری میرے مقابلے میں آیا تو اس کی ضمانت ضبط ہو گئی ۔ سیستدانوں کو اپنا پلو سنبھال کر چلنا چاہئے ۔ ملک میں سازشیں عروج پر ہیں۔ مجھے نواز شریف یا عمران خان سے کچھ لینا یا دینا نہیں ہے ۔ مجھے ملک کے غریب عوام کا احساس ہے ۔ سیاستدانوں کو کھلی کتاب کی طرح ہونا چاہئے ۔ احتساب سب کا ہونا چاہئے ۔ جتنا مرتبہ آئین توڑا اتنی مرتبہ مرضی کی چیزیں آئین میں شامل کی گئیں۔انہوں نے کہا عمران خان نے کہا تھا کہ چیف جسٹس چلا جائے گا تو بعد میں آنے والے پارلیمنٹ کو توڑ دیں گے ، میں نے کہا کیا یہ مارشل لائ نہیں ہو گا تو عمران خان نے کہا کہ جب جج حکومت توڑ دیں گے تو کون مارشل لائ کہے گا انہوں نے کہا عمران خان بھی مجھ سے ناراض ہیں اور نوازشریف بھی ، پہلے عمران خان کے پاس دھاندلی کا معاملہ تھا اور اب پاناما لیکس کا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *