Untitled-1 copy

اسلام آبادٟمانیٹرنگ ڈیسکٞ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ الزامات ثابت ہوگئے تو مستعفیٰ ہوجا¶ں گا پارلیمنٹ خطرے میں ہے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔حکومت جس رویئے کا اظہار کر رہی ہے وہ باعث تشویش ہے، وزرا اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جب کہ ریاست شخصیات سے نہیں بلکہ اداروں سے چلتی ہے اور اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں اگر حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے علیحدٰہ ہوجائیں۔انہوں نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عہدہ چھوڑ کرعدالتی حکم پر عملدرآمد کیا تھا اور پھرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا لیکن آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے نواز شریف نے کہا تھا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفا دے دوں گا میرا مطالبہ ہے وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کے لیے عہدے سے مستعفی ہوجائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *