1014603-SECPx-1450830573-826-640x480 copy

شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں، گرفتار نہ کیا جائے۔ ظفر حجازی کی ٍہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد: چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
یاد رہے ایف آئی اے نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کیخلاف زی اور غلط کام کو صحیح کر کے پیش کرنے جیسے الزامات پر مشتمل دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ظفر حجازی نے اپنی درخواست میں کہا ہے ہ ایف آئی اے نے میرے اوپر ریکارڈ ٹیمپرنگ کا مقدمہ درج کیا جس میں میرے موقف کو سنا تک نہیں گیا۔ میں شامل تفتیش ہونا چاہتا ہوں اور اپنا موقف پیش کرکے ثابت کرونگا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کو مجھے گرفتار کرنے سے روکا جائے ۔