images

میسی سیپی میں امریکی طیارہ گرنے سے 16 فوجی ہلاک

نیو یارک : امریکی ریاست میں فوجی طیارہ گرنے سے 16 فوجی موت کے منہ میں چلے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی طیارہ ریاست میسی سیپی کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 16فوجی ہلاک ہو گئے۔طیارے پر 16فوجی سوار تھے ۔ فوجی ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ یو ایس ایم سی ٴٴکے سی 130ٴٴماڈل سے تعلق رکھتا ہے جسے کارگو ،فوجیوں کی ٹرانسپورٹیشن اور طیاروں میں پٹرول بھرنے سمیت کئی مقاصد کیلئے موڈیفائی کیا جا سکتا ہے۔ò طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھر گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *