download copy

پی ٹی آئی سربراہ کو تبدیل کردیں خیرخیریت ہوجائیگی ۔مولانا فضل الرحمان

لاہور : جے یو آئی ٟفٞ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے عمران خان کے بیانات پر کیا تبصرہ کریں سمجھ نہیںآتا ۔ پی ٹی آئی کے سربراہ کو تبدیل کردیں خیر خیریت ہو جائے گی ۔ حکومت کے خلاف سازشیں کون کر رہا ہے یہ ان سے پوچھیں جو سازشوں کے متعلق بتا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ب تک جو ہو رہا ہے عدالت کے دائرے میں ہو رہا ہے ۔ جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی رپورٹ کا کیا بنے گا۔جے آئی ٹی کیا پیش کرتی ہے اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جے ٹی آئی کے متناز عہ ہونے کے گہرے اثرات ہونگے انتظار میں ہیں کہ کیا صورتحال بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔کشمیریوں کے حق حود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں۔ کشمیر کے حوالے جے یو آئی کا موقف واضح ہے ۔