870149-qamarbajwax-1499502557-673-640x480 copy

برہان وانی و دیگر کشمیریوں کی قربانیاں بھارتی مظالم کے خلاف ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ٓآرمی چیف

راولپنڈیٟ: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ برہان وانی اور دیگر کشمیریوں کی قربانیاں بھارتی مظالم کے خلاف ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہید برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کشمیریوں کو حق خودارادیت حاصل ہے ۔کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ۔ یار رہے کہ کشمیریوں میں مقبول نوجوان حریت کمانڈر برہان وانی کو گزشتہ برس بھارتی سیکیورٹی ورسز نے شہید کر دیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آگئی تھی۔کشمیر میں ہونے والے مظاہروں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 80 سے زائد کشمیری شہری شہید ہوئے جب کہ متعدد افراد پیلٹ گنز سے زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *