JI-siraj-ul-haq

اب احتساب نہ ہوا تو پھر کبھی نہیں ہوگا۔ سرا ج الحق

لاہور ٟمانیٹرنگ ڈیسکٞ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ہم احتساب چاہتے ہیں جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے ۔ پاناما لیکس حکمرانوں کے لئے اللہ کی بے آواز لاٹھی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کےلئے آئے ۔۔پاناما اسکینڈل میں صرف ایک خاندان کا احتساب کیا جا رہا ہے اس سکینڈل میں 600 سے زائد لوگ ملوث ہیں۔ تمام افراد کا احتساب ہونا چاہئے ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔ پاناما کے فیصلے سے ملک میں تبدیلی آئے گی ۔۔نواز شریف معصوم بن کر کسی کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ نواز شریف ایک حاضری لگوا ک کر معصوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے ۔ جے آئی ٹی تحقیق بند لفافے میں نہیں جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کی جا نی چاہئے ۔ بعض لوگ اسلام آباد میں چوہے اور بلی کا کھیل چاہتے ہیں ہم احتساب چاہتے ہیں چوہے بلی کا کھیل نہیں چاہتے ۔ چاہتے ہیں احتساب کا عمل جاری رہے اور دیگر لوگوں کو بھی سزائیں ملیں۔اب احتساب نہ ہوا تو پھر کبھی نہیں ہوگا۔کرپشن کی وجہ سے ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں سودی نظام ہے آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان میں سودی نظام نہیں ہونا چاہئے ۔ موجودہ ٹولا سودی نظام ختم کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ 1973 کے آئین میں اردو زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا ۔ اس پر بھی عمل نہیں ہو رہا۔سراج الحق نے کہا عوام ووٹ کی طاقت سے جمہوریت کو بچا سکتے ہیں۔ جے آئی ٹی سے احتساب نہ ملا تو عوام کی مدد سے احتساب لائیں گے ۔ وزیر اعظم نے اسمبلی کے فلور پر خود کو احتساب کےلئے پیش کیا۔ انہوں نے اسمبلی فلور کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *