images

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ،لڑکی سمیت 2 شہری شہید 3 زخمی

راولپنڈیٟ: بھارتی فوج نے بین الاقوامی قانون کو ایک مرتبہ پھر بالائے طاق رکھتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت 2 شہری شہید ہوگئے۔ ا بھارتی فوج نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اس موقع پر پاک فوج نے بھی بھارتی فائرنگ کا موثر جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت میں موت کی خاموشی چھا گئی اور بھارتی گنیںچلنا بند ہوگئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *