Spokesman-Punjab-Government-Malik-Ahmad-Khan

عمران خان ملکی قوانین کو کچھ نہیں سمجھتے , زرداری نے اخلاق سے گری تقریر کی ۔ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے عمران خان ملکی قوانین کو کچھ نہیں سمجھتے ۔آصف زرداری نے اخلاق سے گری ہوئی تقریر کی ۔یہ حکومت کے پروجیکٹ روکنا چاہتے ہیں۔ یہ کٹھ پتلیاں ملک کی ترقی روکنا چاہتی ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان مسلم لیگ کی طاقت کو نہیں جانتے ۔ عمران خان کو کس نے حق دیا کہ کسی کو بھی غلط نام سے پکاریں۔عمران خان کو قانونی نوٹس پہنچایا کوئی جواب نہیں آیا۔ عمران خان عدالتوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔18 گھنٹے مسلم لیگ ن کے خلا ف کام کرتے ہیں۔عمران خان کے پاس جلسے اور فلیکیس کے پیسے کہاں سے آتے ہیں۔ عمران خان اب تک کوئی بھی الزام ثابت نہیں کر سکے ۔ شریف خاندان نے تمام ثبوت فراہم کر دئیے ۔ عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا شریف خاندان جے آئی ٹی میں ہر سوال کا جواب دے رہا ہے ۔ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے جبکہ جے آئی ٹی پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کیا ہم یہ کہیں پیپلزپارٹی صدر ایوب کے دور کی پیداوار ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *