images (1) copy

نواز شریف اپنے پاوں پر خود کلہاڑا مارتے ہیں۔ شیخ رشید

کراچیٟ:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے نئے وزیر اعظم کا فیصلہ نواز شریف نے خود کرنا ہے ۔ کسی نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کوئی سازش نہیںکی ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وہ پی ایس 114 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلانے آئے ہیں جبکہ سندھ میں نیب قوانین ختم کرنا قابل مذمت ہے۔عمران خان کو کریڈٹ دیتا ہوں، انھوں نے تاریخ بدلی ہے، تین دن کا کھیل باقی ہے سب ثابت ہوجائے گا۔انہوں نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا نواز شریف ہمیشہ خود اپنے خلاف سازش کرتے ہیں۔ وہ جب بھی وزیر اعظم بنتے ہیں وہ اپنے پاوں پر لہاڑا مارتے ہیں۔ پاناما لیکس پر سپریم کورٹ کے حکم پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ٟجے آئی ٹیٞ کا فیصلہ تین دن میں سامنے آجائے گا، نواز شریف کو عہدہ چھوڑنا ہے اور فیصلہ کرنا ہے کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *