download (1)

رنبیر کپور ایک مرتبہ پھر کترینہ کی زلفوں کے اسیر

ممبئیٟ : بالی ووڈ اداکار رنبیرکپور ایک مرتبہ پھر اداکارہ کترینہ کیف کی زلفوں کے اسیر ہو گئے ۔رنبیر کپور نے کہا ہے ہمارے درمیان جوبھی رنجشیں تھیں ان کا اثرفلم کی شوٹنگ پربالکل بھی نہیں پڑا ہے بلکہ ہم نے طویل عرصے بعد ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارا ہے، کترینہ بہت اچھی اور مثبت سوچ والی لڑکی ہے اور مجھے اپنی زندگی میں ان کی ضرورت ہے، ان کی اچھی سوچ مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ کترینہ بھی بدلتی صورتحال سے خوش ہے ۔ دونوں میںکشیدگی تیزی سے ختم ہو رہی ہے ۔ دونوں ایک دوسرے سے مسکراہٹ سے ملتے ہیں۔ جس میں کوئی شکوہ نہیںہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *