MURDER_logo copy

گوجرانوالہ میں ہجوم نے موٹر سائیکل کے مالک کو چو ر سمجھ کر مارڈالا

گوجرانوالہ : پہلوانوں کے شہر میں غلط فہمی پر مبنی خود ساختہ انصاف نے تین بچوں کے باپ کو زندگی سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد اپنی سالی کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل خراب ہو گئی وہ موٹر سائیکل کی خرابی دور کرنے کی تگ و دو کر رہا تھا کہ لوگوں نے اس کو چور سمجھ لیا اور مارنا شروع کر دیا ۔ شاہد انہیں بتاتا رہا کہ وہ چور نہیں ہے لیکن کسی نے اس کی ایک نہ سنی اور ، ہجوم نے سڑک پر عدالت لگائی، شاہد کو موٹر سائیکل چوری کا مجرم بنا کر ر لاتیں، گھونسے، ڈنڈیں مار مار کر قتل کردیا۔، چور قرار دے کر قتل ہونے والا نوجوان وین ڈرائیور اور وہ اپنی خراب موٹر سائیکل ٹھیک کررہاتھا۔ پولیس نے پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *