Pakistan's opposition leader Nawaz Sharif gestures during a news conference in Islamabad January 27, 2009. REUTERS/Faisal Mahmood

کسی ٹیم یا ملک کی منت نہ کریں کہ وہ ہمارے ملک میں آکر کھیلیں۔ نواز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کسی ٹیم یا ملک کی منت نہ کریں کہ وہ ہمارے ملک میں آکر کھیلیں۔کوئی خوشی سے آتا ہے تو آئے نہیں آتا تو نہ آئے ۔ ایک دن سب بھاگے بھاگے آئینگے ۔پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے ۔ دہشت گردوں کی کمر ٹو ٹ گئی ہے ۔ گوادر ترقی کی شاہراہ پر ہے ۔ سیاحت بڑھ رہی ہے ۔ ملک بھر میں ہزاروں کلو میٹر سڑکیں زیر تعمیر ہیں۔ 2013 میں پاکستان اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا اب ایسا نہیں ہے وہ وزیر اعظم ہاوس میں چیمپئینز ٹرافی جینے والی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ہرارے میں ورلڈ الیون کے خلاف میں 36 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہا۔مجھے یاد نہیں کتنے چھکے مارے لیکن چوکے بہت مارے ۔ وزرائے اعظم کے میچ میں میں نے تیز رفتار 36 رنز بنائے ۔ اس میچ میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے وزرائے اعظم بھی کھیلے تھے ۔ انہوں نے کہا کالج کے دور میں ریلوے کی گراونڈ میں کھیلنے سے روکا گیامیچ نہ کھیلنے پر اتنی تکلیف ہوئی کہ اتنی تکلیف پانامہ کی وجہ سے بھی نہیں ہوئی جس دن میچ ہونا ہوتا تھا اس دن رات کو نیند نہیں آتی تھی۔ انہوں نے کہا مجھ سے باونسر برداشت نہیںہوتا جب کوئی باونسر مارتا ہے تو دل چاہتا ہے کہ اٹھا کر باہر پھینک دوں۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہم تو نام کے وزیر اعظم ہیں اصل ہیرو تو آپ ہیں ٓپ لیڈر ہیں ۔ آپ وزیر اعظم ہیں۔ میری بھی عوام کی طرح سے خواہش تھی کہ آپ سے ملاقات کروں۔ ہم نے بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھا۔ مریم نواز بھی ساتھ تھیں۔ فائنل میں پوری قوم اور ہر گھر کی دعا آپ کے ساتھ تھی ۔ قومی کرکٹ ٹیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے انہوں نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور امید کی کہ کامیابیوں کا سفر اسی طرح سے جاری رہے گا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر وزرائے اعلی کو ہدایت کی کہ کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ اس وقت گراونڈیں کافی کم ہیں جس کےلئے اقدامات کئے جائینگے ۔آخر میں کھلاڑیوں کو انعاما ت سے نواز ا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *