imran-khan-1024 copy

مریم کی پیشی پر اعترض کرنیوالے ماضی میں بےنظیر بھٹو کو بلاتے رہے۔ عمران خان

چترال ٟمانیٹرنگ ڈیسکٞ تحریک انصاف کفے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے پہلے بار بڑا چور احتساب کے شکنجے میں آیا ہے ایک ہزار ارب روپیہ چوری ہوا ہے احتساب تو ضرور ہو گا۔ چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے نہیں بڑے چوروں کو پکڑنے سے کرپشن ختم ہو گی ۔انہوں نے 59 میگا واٹ کے بجلی گھر کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ پہلے چوری کرتے ہیں پھرمعصوم سی شکل بنا لیتے ہیں۔ پاکستان کے ہر مسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے سے چوری رکتی ہے، ملک پر اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کرم ہونے والا ہے، پاکستان کی تاریخ بدلنے جا رہی ہے، ملک میں پہلی بار بڑے بڑے ڈاکو¶ں کا احتساب ہورہا ہے، نوازشریف اور اسحاق ڈار کے بچے اربوں پتی ہوگئے، یہ لوگ چوری کر کے مظلوم شکل بنا کر تاثر دیتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہورہا ہے، مریم نواز جے آئی ٹی میں آرہی ہیں، مسلم لیگ (ن) کو جے آئی ٹی میں مریم سے سوال کرنے پر اعتراض ہے، جنہیں مریم کی پیشی پر اعترض ہے ، وہ یہ بھول گئے ہیں کہ ماضی بےنظیر بھٹو کو بلاتے رہے ہیں۔ٟنٞلیگ کہتی ہے کہ بچے کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر جاری ہوئی ، جسے بچہ کہتے ہیں وہ 45 سال کا ہے اور اس کے بھی 7 بچے ہیں۔ انہوں نے کہا پانی کی عدم فراہمی اور بجلی پاکستان کے دو بڑے مسئلے ہیں، ملک میں درآمد شدہ تیل سے بجلی بنائی جارہی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اسی طرح کوئلے سے بننے والی بجلی سے آلودگی ہوتی ہے جب کہ پانی سے بننے والی بجلی سے آلودگی نہیں ہوتی، چین نے کوئلہ سے بننے والے 16 پاور پراجیکٹ بند کردیے ہیں، پاکستان کے ہرمسئلے پر پیچھے کرپشن ہے، ہمارے حکمران اپنے کمیشن کے لیے کوئلہ اورفرنس آئل کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ. انہوں نے کہا قرضے واپس کرنے کیلیے پوری قوم پر ٹیکس لگایاجاتا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو بجلی کی قیمت بڑھ جاتی ہے، سو روپے کے کارڈ پر آپ کو 35 روپے کا ٹیکس دینا پڑتا ہے، اگربجلی یہاں بنے گی توکوئی قرضہ نہیں لینا پڑے گا، آلودگی سے اوسطاً گیارہ سال کی زندگی کم ہوتی ہے جب کہ چین نے کوئلہ سے بننےوالے 16 پاورپراجیکٹ بند کردیے ہیں۔عمران خان نے بتایا 2 ہزار 900 میگا واٹ ہائیڈل بجلی پلانٹ کی فیزیبلیٹی بھی تیار کرلی ہے، اب تک 200 سے زیادہ مائیکرو ہائیڈل منصوبے بنا چکے ہیں، 1000 سے زائد چھوٹے چھوٹے ہائیڈل منصوبےبنانے ہیں، بھاشا ڈیم پر پہلے کام ہوجاتا تو پنجاب کےلوگوں کا گرمی میں برا حال نہ ہوتا جب کہ تختی لگا کر یہ کہنا کہ ہم نے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے یہ عوام سے دھوکا ہے۔اانہوں نے کہا چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں مرداورخواتین دونوں اپنا کرداراداکرتے ہیں، سب سے زیادہ پاکستان میں گندا پانی پینے سے بچے مرتے ہیں، ریاست کی ذمے داری ہے کہ پینے کا صاف پانی فراہم کرے. تعلیم، صحت، اسپتال اور پولیس کا نظام ریاست کا بنیادی کام ہے۔ انہوں نے کے پی کے پولیس کے حوالے سے کہا کہ جیسی پولیس خیبرپختونخوا کی ہے ویسے پورے ملک میں کہیں نہیں، اس سال کےآخرتک خیبرپختونخوا میں نو ہزار ڈاکٹرز ہوں گے۔ کے پی کے میں جتنے ہم درخت لگائیں گے موسم میں گرمی نہیں ہوگی اور سیلاب نہیں آئیں گے، شجرکاری چترال کے لیے بے حد ضروری ہے اورہم نے 80 کروڑ درخت تین سال میں لگائے ہیں۔ عمران خان نے کہا خواتین ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ قوم بنتی ہے تو اس میں مرد و خواتین دونوں شامل ہوتے ہیں خواتین کو پاکستان کے مسائل پر بات کرنی چاہئیے ۔کراچی پاکستان کا امری ترین شہر ہے لیکن وہاں کے لوگوں کو پانی نہیں ملتا۔ پاکستان میں بجلی نہیں ہے اور جو ہے وہ مہنگی فرخت کی جا رہی ہے ۔پنجاب کا 57 فیصد بجٹ صرف لاہور میں خرچ کیا جا رہے ۔ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ آْئی ایم ایف سے قرضے لئے جا تے ہیں ۔جسے اتارنے کے لئے پوری قوم پر ٹیکس لگایا جاتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *