Special-Assistant-to-the-Prime-Minister-on-Political-Affairs-Dr.Asif-Kirmani-300x255

قطری شہزادے کے بیان کے بغیرانکوائری بے معنی ہوگی، انصاف چاہئے۔ آصف کرمانی

اسلام آباد:وزیر اعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا ہے کیا قطری شہزادے کو سوالنامہ نہ بھیجنا توہین عدالت نہیں۔ کیا یہ سپریم کورٹ کی توہین نہیں ہے ۔ قطری شہزادے کے بیان کے بغیر ہونیوالی انکوائری بے معنی ہوگی ۔ انصاف کے تقاضے پورے ہوتے نظر نہیں آرہے ۔ ہمیں احسان نہیں انصاف چاہئے انصاف کے تقاضے پورے ہوتے نظر آنے چاہئیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حیران ہوں کہ یہ کیا تماشا لگا ہوا ہے ۔ ہمیں انصاف دو ہمیں انصاف چاہئیے ۔ انہوں نے کہا قطری شہزادے نے کہا تھا سوالنامہ بھیجو جواب دے دیتا ہوں ۔لیکن سوال نامہ نہیں بھیجا گیا۔ قطرے شہزادے کے بیان کو شامل کرنا ضروری ہے ۔ قطری شہزادے نے انصاف کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔عمران خان کمپنی نے تاثر دیا نواز شریف نا اہل ہو جائینگے ۔ عمران خان اور ان کے حواری قوم کو بدظن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قطری شہزادے کے بیان تک جے آئی ٹی کی رپورٹ نامکمل ہے ۔ عمران کان قوم میں گمراہی پھیلاتے ہیں۔ عمران خان کے پاس نہ تو پہلے کچھ تھا اور نہ ہی اب کچھ ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *