emoticon444444444444444

بھارتی سیاستدان بھی عقل سے آوٹ، چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ہار کو میچ فکسنگ کا نام دینے لگے

نئی دہلی: چیمئنزٹرافی میں عبرتناک شکست بھارتیوں کے لئے اعصاب پر سوار ہو گئی ۔ بھارتی عوام نے تو ہوش کھو ئی ہی تھی لیکن بھارتی سیاستدان بھی عقل سے آوٹ ہو گئے اور ہار کا ملبہ بھارتی ٹیم پر میچ فکسنگ کے الزام کے ساتھ ڈالنے لگے ۔ اس سلسلے میںبھارتی یونین منسٹر رام داس نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے مابین چیمپئینز ٹرافی کا فائنل میچ فکس لگتا ہے ۔ بھارتی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں نہایت اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اچانک انہیں فائنل میں کیا ہو گیا تھا۔ یہ میچ یقیننا فکس تھا جس کی تحقیقات کی جانی چاہئیے ۔ بھارتی یونین منسٹر نے انکوائری کے لئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ہار کی اصل وجہ سامنے آسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *