FFF

ڈان لیک کیس ختم نہیں ہوا، جے آئی ٹی گندی مچھلیاں پکڑ رہی ہے ۔ شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے ڈان لیگ کیس ختم نہیں ہوا ۔ اگر ملک کا وزیراعظم ملکی سالمیت کے معاملے میں ملوث ہے تو فوج تو اپنا فیصلہ سنائے گی ۔جے آئی ٹی گندی مچھلیاں پکڑ رہی ہے۔جس دن نواز شریف نااہل ہو گئے سیاسی حالات بدل جائیں گے۔میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور میں عمران خان کو ہی تحریک انصاف سمجھتا ہوں۔ انہوں نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ گلے آٹھ سے دس ہفتے بہت اہم ہیںکوئی بھی حادثہ رونماہوسکتاہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ رواں سال نومبرمیں عام انتخابات بھی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا دوسروں کے بچے روئیں تو انہیں برا لگتا ہے اپنا روئے تو ان کا کلیجا پھٹتا ہے۔ ان کا گندا دور ختم ہونیوالا ہے ۔ ان کے پاس ٹریل کا ثبوت دینے کے لیے کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ان کو جے آئی ٹی کی بعد میں سمجھ آئی یہ تو مٹھائیاں بانٹتے رہے۔ یہ ملک نواز شریف کے ساتھ اس طرح نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہا پہلے یہ لوگ بے نظیر کے ساتھ بھی کھڑئے رہے ہیں بعد میں آووٹ کر دیا یہ مفاد کی سیاست کرتے ہیں۔ شہباز شریف کے متعلق انہوں نے کہا شہبار شریف ائیر پورٹ پر اڑ گئے تھے کہ میں نے دس سال کے لیے سعودی عر ب نہیں جانا ہے ۔ جس پر انہیں والد صاحب ساتھ لے کر گئے تھے ۔ انہوں نے کہا ان کے بچے 18 سال کی عمر میں کھرب پتی تھے ۔ہمارے بچے تو اتنی جلدی امیر نہیں ہوتے ۔ نواز شریف بونو ں کو اکٹھا کرتے ہیں۔ یہ بات تو سب کومعلوم ہو چکی ہے کہ مسلم لیگ ن ا س وقت آکسیجن ٹینٹ پر ہے ۔ شیخ رشید نے کہا عمران خان نے خود کو احتساب کےلئے پیش کیا ہے ۔ لوگ عمران خان کو ووٹ دینگے ۔ مارکیٹ میں اب صرف عمران خان ہے ۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو کے بارے میں کہا ان کی زندگی میں ان کی بیوی نصرت بھٹو کا بہت بڑا کردار تھا ۔ بھٹو کو بھٹو بنانے والی نصرت بھٹو تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *