narendra-modi-speech

سوئس بنکوں میں ہندوستانیوں کے کے پیسے میں 45 فیصد کمی آئی ۔ مودی

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے سوئس بینکوں میں ہندوستان کی طرف سے جمع رقم اب تک کے سب سے نچلے سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 30 سال پہلے سوئس بینکوں نے بتانا شروع کیا تھا۔ ہندوستانیوں کا جو پیسہ وہاں جمع ہے ، اس میں 45 فیصد کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے ہی زوال کا دور شروع ہوگیاتھا، وہ اور تیز ہو گیا ہے۔ 2013 سوئس بینکوں کی رپورٹ کے مطابق اس میں 42 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔ انہوں نے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف انڈیا کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا گڈ اینڈ سمپل ٹیکس کا آغاز ہو گیا ہے یہ ملک کے لئے تاریخی دن ہے۔ سی اے پر معاشرے کی اقتصادی صحت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ دنیا بھر میں ہندوستان کے چارٹرڈ اکاونٹینٹ کو فائنانشیل اسکلز کے لئے جانا جاتا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کوئی بھی ملک بڑے سے بڑے بحران سے خود کو بچاسکتا ہے، لیکن اگر اس ملک میں کچھ لوگوں کو چوری کرنے کی عادت لگ جائے تو وہ ملک اٹھ کھڑا نہیں ہو سکتا۔
ٍ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *