bomb-blast-at-nadra-office-in-mardan-claims-12-lives-40-injured-1451384079-4964

افغانستان میں کار دھماکہ 34افراد شہید ، 60شدید زخمی

کابل:فغانستان میں کابل بینک کے قریب کار دھماکے سے34افراد شہید جبکہ 60 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں اور شہیدوں میں افغان فوج کے جوان بھی شامل ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں کابل بینک کے قریب بارود سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تباہی پھیل گئی خودکش حملہ آور نے لشکر گاہ میں بینک کے باہر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا، حملہ اس وقت کیا گیا جب سرکاری ملازمین اور شہری اپنی تنخواہیں نکلوانے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ ۔دھماکے کے فوری بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر یا جبکہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *