accident_logo121

تیز رفتار وین درخت سے ٹکرا گئی ، 5 مسافر جاں بحق 11 زخمی

مردان: ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زندگی سے محروم اور گیارہ زخمی ہو گئے ۔ ۔ مرنے والوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا ۔ واقعہ گوجر گڑھی رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں کوچ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کی تیز رفتاری بنی ۔ مسافر وین اولپنڈی سے باجوڑ جا رہی تھی کہ تیز رفتاری اور بارش کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ پانچ مسافروں کی لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *