news-1497934686-3820_large copy

بہت بڑی فتح ،بھارت کو فائنل ہرا کر بہت خوشی ملی۔سرفراز

کراچیٟ : پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے چیمپئینز ٹرافی میں کامیابی کسی ایک کی محنت کا نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔بھارت کے ساتھ پہلے میچ میں لڑکے بہت دباؤ میں آگئے تھے لیکن سینئر کھلاڑیوں نے زبردست پرفارم کیا جب کہ ہم پر امید ہیں کہ آنے والے وقت میں مزید اچھی پرفارمنس دیں گے، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو نیچرل گیم کھیلنے کا مشورہ دیا تھا جیسے وہ ڈومیسٹک میچز میں کھیلتے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کر رہی تھی اور ہماری کوشش تھی کہ سوشل میڈیا سے دور رہیں۔چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم بالکل نئی ٹیم کی طرح تھی جس میں 9 کھلاڑی پہلی بار آئی سی سی کا ایونٹ کھیل رہے تھے اور چار سے پانچ لڑکے پہلی بار ون ڈے ٹیم میں آئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ک بھارت کو فائنل ہرا کر بہت خوشی ملی، فتح پاکستان کے لیے چھوٹی نہیں بلکہ بہت بڑی فتح ہے، ہم نے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ٹیم کو فتح نصیب ہوئی، کھلاڑی جس انداز کھیلے ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، ٹیم انتظامیہ نے بہت محنت اور حوصلہ افزائی کی جس کے باعث ٹیم نے کم بیک کیا جب کہ چیمپئینزٹرافی میں کامیابی کسی ایک کی محنت کا نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا بھارت سے شکست کے بعد ہمارے فیلڈنگ، بیٹنگ سمیت بولنگ میں بھی مزید بہتری آئی ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم نے کامیابی حاصل کی ۔قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔ اللہ تعالی نے ہمیں سرخرو کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *