9283e43cae064f63a7400e53211c1a12_9

پرتگال کے جنگل میں آگ،60 افراد ہلاک 59 زخمی

لزبنٟ : جنوبی یورپی ملک پرتگال کے جنگل میں آتشزدگی کے واقعے میں60 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے علاقے جوپیڈروگا¶ گرینڈ کے جنگل میں لگنے والی خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کے مطابق مقامی آبادی نے گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں راستہ نہ ملا اور وہ شعلوں میں گھر کر رہ گئے، جس کے باعث زیادہ تر افراد اپنی گاڑیوں میں ہی زندہ جل گئے جبکہ کچھ ہلاکتیں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک درخت پر بجلی گرنے کی وجہ سے آگ لگی جس نے پورے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور تباہی مچا دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *