images copy

نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: وزیر اعطم نواز شریف نجی دورے پر سعودی عر ب روانہ ہو گئے ۔ نواز شریف اہلخانہ کے ہمراہ کمرشل فلائٹ سے روانہ ہوئے ۔ وہ رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کی ادائیگی کرینگے اور عید کی نماز سعودی عرب میں ادا کرینگے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےبھی ملاقات ہوگی۔یہ بھی بتایا گیا ہے وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد 25 جون کو نجی دورےپر لندن بھی جائیں گےوزیراعظم کے اہل خانہ بھی ہمراہ ہوں گے جبکہ وہ لندن میں طبی معائنہ کرائیں گے۔ وزیراعظم 30 جون کو لندن سے وطن واپس آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *