Eid-ul-Fitr-Mubarak copy

عید الفطر 26 جون کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آبادٟ: عید الفطر 26 جون کو ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطرکا چاند 25 جون کو نظرآنے کے واضح امکانات ہیں۔ محکمہ وسمیات نے وزارت مذہبی امور کو خط لکھ کر شوال کا چاند نظر آنے کے حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کر دیں۔ جس کے مطابق عیدالفطر کا چاند 25 جون کو نظر آنے کے واضح امکان ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش 24 جون کو صبح سات بج کر 31 منٹ پر ہو گی 25 جون کو چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہو جائے گ اس طرح عیدالفطر کا چاند 25 جون کو نظر آ سکے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 25 جون کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم صاف ہو گا یا جزوی ابر آلود ہو گا۔ مطلع صاف ہونے اور چاند کی عمر ہونے کے باعث چاند 25 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں دکھائی دے گا۔ عیدالفطر 26 جون کو پاکستان میں ہو سکے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *