Rana-Sanaullah

جے آئی ٹی میں عمران کی روح ، تمام اداروں سے لڑائی شروع کر دی ۔ رانا ثنا اللہ

لاہورٟ:وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے پاناما جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہے اور اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ۔ جے آئی ٹی تصویر لیک کرنے والے کا نام سامنے نہیں لا رہی ۔ملزم کون ہے کس ادارے کا ملازم ہے جے آئی کو بتانا پڑے گا ۔ ایسے لگتا ہے جیسے عمران نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے ۔۔ جبکہ خود عمران خا ن نتھیا گلی میں انجوائے کر رہے ہیں۔انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا جے آئی ٹی خلفشار سے باہر نکلے ۔ پاناما پر جے آئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے آئی بی کو دھمکایا ہے، طارق شفیع نوازشریف کے فرسٹ کزن ہیں، جے آئی ٹی میں بیان دینے سے پہلے بھائی سے مشورہ نہ کریں تو کیا بنی گالا جاکرعمران خان سے پوچھیں. کہاجارہا ہے کہ آئی بی نے جے آئی ٹی ممبر بلال رسول کے نوکر کو دھمکیاں دیں، دھمکیاں کس جگہ دیں اس کا پتا نہیں لیکن وزیراعظم ہاؤس کو ملوث کیا جارہا ہے۔ دعاہے کہ اللہ جے آئی ٹی کوعقل عطا کرے۔۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے، خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، عمران خان نتھیا گلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا جے آئی ٹی نے بیک وقت تمام ادارون سے لڑائی شروع کر دی ہے ۔ جے آئی ٹی انکوائزی کے بجائے الزام تراشی شروع کر دی ۔ ۔ جے آئی ٹی میں اب سارے ادارے جواب داخل کرینگے ۔ نیب آئی بی سٹیٹ بنک پر بھی الزاما لگائے گئے ۔ جے آئی ٹی کو شہباز شریف سے تمام معلومات مل جائینگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *