A

اسلام آبادٟ: سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے نواز شریف نے بچنے کے تین پلان بنائے ہیں۔ایک یہ ہے کہ دستاویزات میں ردوبدل اور جے آئی ٹی ممبران خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لے لیں یا پھر سپریم کورٹ بنچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لیں اور تیسرا پلان یہ ہے کہ 1998 کی طرح اپنے گلوں بٹوں کو سپریم کورٹ لے جا کر ہنگامہ آرائی کریں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت کی کوشش ہوگی کہ کوئی ایک جج کہہ سکے کہ میں بنچ میں نہیں بیٹھوں گا۔ نواز شریف بند کمرے مین پھنس گئے دیوار توڑ کر نکالنا ہوگا۔ شریف خاندان کے پاس بچ کر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی اور بنچ کو متناز ع کردیں پلان سی ہے کہ جسٹس سجاد والا واقعہ دھرایا جائے ۔اعتزاز احسن نے قطر بحران کے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں، انہوں نے ریاض جاکر سابق امریکی دزیر کارجہ ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔ سعودی عرب نے نواز شریف سے سیدھا پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، شاہ سلمان نے دو ٹوک الفاظ کہا کہ پناہ، پیسے اور تیل ہم سے لیتے ہو اور بات قطر کی کرتے ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *