Untitled-1 copy

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات، عمران خان بھاری اکثریت سے کامیاب

اسلام آباد: تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج سامنے آ گئے ، عمران خان بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔انصاف پینل اور احتساب پینل میں مقابلے کے بعد انصاف پینل کے چیئرمین شپ کے امیدوار عمران خان 1لاکھ 79ہزار 55ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ۔ شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین جبکہ جہانگیر ترین سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔انصاف پینل کی جانب سے تحریک انصاف سندھ کی صدارت کے امیدوار عارف علوی بھی کامیاب ہو ئے جبکہ یار محمد رند پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر منتخب ہو ئے ۔انصاف پینل کے مخالف احتساب پینل کو مجموعی طور پر 41ہزار وٹ ملے ۔انٹرا پارٹی انتخابات یںمجموعی طور پر 2لاکھ 56ہزار سے زائد ووٹ ڈالے گئے ۔26255 ووٹ مسترد ہوئے ۔ الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلا ت جمع کرادی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *