Shahbaz-Sharif

فیصل آباد چکن پاکس انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

لاہور: فیصل آباد میں چکن پاکس کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت 3گھنٹے طویل اجلاس میں طبی سہولتوں کی بہتری کے لئے جاری منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاگیا۔فیصل آباد میں چکن پاکس کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا چکن پاکس پرانی بیماری ہے، اس کے پھیلا¶ پر متعلقہ حکام کا لا علم ہونا افسوسناک ہے۔بیماری سامنے آتے ہی متعلقہ اداروں کو فوری طو رپرحرکت میں آنا چاہیے تھا۔وزیراعلی نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ غفلت کے مرتکب او رذمہ داروں کا تعین کر کے رپورٹ دی جائی ۔وائرل امراض کی روک تھام کے لئے موثر لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔اجلاس میں پنجاب کے خود مختار میڈیکل انسٹیٹیوشنز میں ہیپاٹائٹس کلینکس او ر گیسٹروانٹیسٹینل ٹیچنگ یونٹس کے قیام کے پلان کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیر اعلی نےے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے تیز رفتاری سے آگے بڑھاناہے ۔پنجاب حکومت نے صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے نتیجہ خیز اقدمات کئے ہیں۔معیاری و طبی سہولتوں پر عوام کا پورا حق ہے اور یہ حق انہیں دے رہے ہیں۔شعبہ صحت کے لئے صوبہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیاگیاہے ۔پنجاب کے 40تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو جدید طبی سہولتو ں سے آراستہ کیا جا رہاہے۔ اجلاس میں صوبائی وزرائ خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، سیکرٹریز صحت ،خزانہ، ماہرین صحت اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویعن اور ڈپٹی کمشنرفیصل آباد ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔*

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *