download (3)

جنرل ہسپتال انتظامیہ کا نیو نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد

لاہور: جنرل ہسپتال انتظامیہ نے ہسپتال کے باہر روڈ پر فوٹیج بنانے پر کیمرہ توڑ دیا پورٹر اور کیمرہ مین پر تشدد کر تے ہوئے کمرہ میں بند کر دیا۔ جس پرملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی ۔ پولیس کی مدد سے نیو نیوز کی ٹیم کو بازیاب کرایا گیا۔ تفصیلات کےمطابق نیو کے رپورٹر میاں نوید کیمرہ مین شاہد عی کے ساتھ ہسپتال کے باہر اپنے فرائض کی بجاآوری کرتے ہوئے فوٹیج بنا رہے تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کو یہ بات اچھی نہ لگی اور اس نے مشتعل ہو کر رپورٹر اور کیمرہ مین پر دھاوا بول دیا۔ دونوں کو تشدد کانشانہ بنایا۔ کیمرہ توڑ دیا اوردونوںکو کمرے میں بند کر دیا۔ہسپتال انتظامیہ کی پر تشدد کارروائی کی خبر ملک بھر کے میڈیا میںفورا پھیل گئی اور اس کی بھر پور انداز میں مذمت کی گئی ۔ ملک بھر کی میڈیا تنظیموں نے ہسپتال انتظامیہ کے سلوک کی مذمت کی ۔پولیس کوٹ لکھپت نے میاںنوید اور شاہد علی کو بازیاب کرایا۔ اس موقع پر ایس ایچ او نے واضح کیا کہ جنرل اسپتال انتظامیہ کیخلاف میاں نوید کی مدعیت میں درخواست درج ہو گی ل۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *