l_167923_100049_updates

بارش ٜ بھارت میں کسانوں نے مینڈکوں کی شادی کرادی

نئی دہلی : توہم پرستی کا بھارتیوں کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے ۔جس کا ثبوت بھارتی ریاست آسام میں کسانوں نے دیدیا مون سون بارش کی دعا کا انوکھا طریقہ اپنایا اور بارش کے دیوتا کو خوش کرنے کے لئے مینڈکوں کی شادی کروا دی۔ اس موقع پر تمام رسوم مکمل طور پر ادا کی گئیں۔ دھوم دھام سے منعقد ہونیوالی استقریب میں جہاں کسانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا وہیں عورتیں اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک وئے اور خوب بھنگڑے ڈالے۔ مینڈک دُلہے کو خوب سجایا گیا تھا مینڈک دلہن کو بھی سندور لگا کر سہاگن کا درجہ دیا گیا۔بھارتی میں بارش کی کمیابی پر کسان بہت پریشان ہیں اور شدید توہم پرستی کا مظاہر ہ کرکے پریشانی سے چھٹکارے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *