Untitled-1 copy

بونی کپورنے سجل علی اور عدنان صدیقی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

ممبئیٟ :بالی ووڈ کے پروڈیوسر بونی کپور نے فلم مام میں پاکستانی اداکاروں سجل علی اور عدنان صدیقی کی شاندار صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ انہوں نے فلم کی لانچنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے دونوں ادکاروں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا فلم میں دونوں کی کارکردگی ہمیشہ یاد رہے گی ۔ دونوں نے مثالی کام کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ واضح رہے کہ مام کی نمائش سات جولائی کو ہوگی ۔فلم میں سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ عدنان صدیقی ،اکشے کھنا اور نواز الدین صدیقی کے ہمراہ اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اداکارہ سری دیوی فلم میں اہم کردار نبھا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *