download

دہشت گردی برطانیہ میں جمہوریت کو نہیں ہرا سکتی ۔ تھریسا مے

لندنٟ: برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے کہا ہے دہشت گردی برطانیہ میں جمہوریت کو نہیں ہرا سکتی ۔ ہم دہشت گردوں کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دینگے۔ ہم دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ہر قدم اٹھائیںگے ۔دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ حملوں میں سات برطانوی ہلاک ہوئے ۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ۔ سانحے کے متاثرین سے ہمدردی ہے۔ دہشت گردی کے بعد تمام تقریبات منسوخ کر دیں۔ برطانوی پولیس نے چند ماہ میں دہشت گردی کے پانچ منصوبے ناکام بنائے ۔تھریسا مے نے کہا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا ۔ ہم نے عوام کی حفاظت کےلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ دہشت گردی کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے ۔ دہشت گردی کےخلاف ہماری سوچ ایک ہونی چاہئے۔ہمیں برطانیہ سے انتہا پسند ی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم نے دہشت گردوںکے عزائم کو خاک میںملانا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *