photo

ایل او سی پر پاکستان کا دندان شکن جواب 5بھارتی فوجی ہلاک ، متعدد زخمی ، بنکر و مورچے تباہ

راولپنڈی: بھارت کو لائن آف کنٹرول پر قانون کی پامالی مہنگی پڑ گئی ۔ پاک فوج نے پانچ بھارتی فوجی ہلاک کرکے بنکر سمیت متعدد مورچے تباہ کر دئیے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ جس پر پاک فوج نے بھارت کو دندان شکن جواب دیا ۔ جس کے نتیجے میں پانچ بھارتی فوجی گولیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔پاک فوج نے بھارتی بنکر بھی تباہ کر دیا جبکہ متعدد مورچے بھی بچ نہ پائے ۔ پاک فوج کے ایکشن پر بھارتی فوجیوں نے دم دباکر مخفوظ مقامات کی طرف دورڑیں لگا دیں اور بھارتی علاقے میں موت کی خاموشی چھا گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *