joint-intelligence-directorate-will-be-operational-in-three-months-says-nisar-1450401163-9793

عدلیہ اور حکومت کے درمیان کسی قسم کے تصادم کی صورتحال نہیں۔ چودھری نثار

اسلام آباد ٟمانیٹرنگ ڈیسکٞ وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے بعض عناصر بیان بازے سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ایسے عناصرملک میں استحکام کے بجائے ٹکراؤ اورتصادم چاہتے ہیں۔ عدلیہ اور حکومت کے درمیان کسی قسم کے تصادم کی صورتحال نہیں۔ انہوں نے اپنے بیا ن میں کہا معززجج کے مکالمے پردکھ اورافسوس کااظہارعدلیہ سے محاذآرائی ہونانہیں ہے، معززججزکے کلمات پرافسوس کامطلب تصادم کی صورت حال پیداکرنانہیں، معاملے کو سیاسی مفادات کیلئے استعمال کرنا غلط ہے ۔ انہوںنے کہا آج یہی لوگ رائی کا پہاڑ بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جنہوںنے فیصلہ روکنے کےلئے ججز پر سییاہی پھینکی ۔ سپریم کورٹ کی لارجر بینچ کے فیصلے کامذاق اڑایاگیا۔ پی سی او ججز کو اعلیٰ عدالتی مناصب پرفائز یا گیا اعلی ترین عدالتی فیصلوں کو چمک سے تعبیر کیا گیا ۔ سپریم کورٹ میں پنجابی اورغیرپنجابی کی فریق ڈالی گئی ۔عدلیہ کے خود وساختہ مخافظ اپنے دور میں عدلیہ کی تضخیک کرتے رہے ۔ سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ قبول نہیں کیا مذاق اڑاتے رہے ۔ بعض عناصر نے ٹھیکہ لیا ہے کہ وہ اداروں اورحکومت کے درمیان غلط فہمیوں کو ہوا دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *