images

زیادہ ٹی وی دیکھنے سے بچے موٹے

لاہور: زیادہ ٹی وی دیکھنے والے بچے موٹے ہو جاتے ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن میں کی گئی تحقیق کے مطابق
لڑکیوں پر اس کا اثر زیادہ پایا گیا ماہرین کے مطابق 7 سال تک عمر کی لڑکیوں کے کمرے میں ٹی وی کی موجودگی سے ان میں موٹاپے کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اس کے برعکس اسی عمر میں لڑکوں کے کمرے میں ٹی وی سے ان میں موٹاپے اور وزن کی زیادتی کا خطرہ 20 فیصد تک ہوتا ہے۔تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر انجنا ہیلمن نے بتایا کہ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن لڑکیوں کا وزن پہلے سے زیادہ تھا وہ مسلسل ٹی وی دیکھنے سے مزید بڑھا جب کہ زیادہ وزن والے لڑکوں میں ایسی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔ اس کی اہم وجہ لڑکوں کا لڑکیوں کے مقابلے میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہونا ہے کیونکہ لڑکے ٹی وی دیکھتے وقت اچھل کود کرتے ہیں جب کہ لڑکیاں ایک جگہ ساکت ہوکر ٹی وی میں گم رہتی ہیں۔ ماہرین نے مشورہ دیا کہ جن بچوں کے کمرے میں ٹی وی موجود ہو ان کے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں پر کڑی نگرانی رکھیں اور انہیں رات دیر تک ٹی وی نہ دیکھنے دیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *