Untitled-1

جنوبی ایشیا میں 70 کروڑ بے روزگار ، بحرانوں پر قابو،عالمی طاقتوں پر منحصر ہے۔ جنرل زبیر

سنگاپورٟ: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے یں تنازعات حل کرنے میں معاون ہوسکتا ہے ہمیں اقتصادی شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔جنوبی ایشیا میں 70 کروڑ افراد بے روزگار ہیں جو ایچ آر مینجمنٹ کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔پاکستان نے دہشتگردی،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کیا,بحرانوں پر قابو پانے کی کامیابی عالمی طاقتوں پر منحصر ہے۔۔وہ ایشیا پیسیفک سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا پاکستان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا اورپاک بحریہ نے سری لنکا میں سیلاب متاثرین کی مدد کی۔ افغان مہاجرین کی وجہ ے پاکستان کو داخلی سلامتی چیلنجز درپیش ہیں۔ خطے میں تنازعات کے حل کے لیے نئی حکمت عملی بنانا ہوگی دہشتگردی کیخلاف مل کر اقدامات کرنا ہونگے،پاکستان نے ہمیشہ ملک میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کیا،یو این امن مشن کیلئے پاکستان سب سے بڑا فوجی دستہ بھیجتا ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ امن کی بحالی میں پیش پیش ہے اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سائبر اسپیس نیا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔ ایسے چیلنجز سے نمٹنے ے لیے سفارتی سطح پر رابطے بڑھانا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *