murder-09-1470736450

عارف والہ میں ظالم باپ نے تین بیٹیاں قتل کردیں، بیوی زخمی ، ملزم گرفتار

عارف والاٟ: ظالم باپ نے تین بیٹیاں قتل کر دیں۔ واقعہ نواحی گاوں میں گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا ۔جہاں گھریلو جھگڑا اس قدر بڑھا کہ باپ نے مشتعل ہو کر تین بیٹیاں موت کی نیند سلادیں جبکہ بیوی کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا ۔۔ قتل کی جانیوالی بیٹیوں کے نام 11 سالہ زینب، 6سالہ زنیرہ اور پانچ سالہ مریم بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے 40 سالہ قاتل باپ احمد یار کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے رشتہ داروں کے مطابق اس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور وہ چھ سال سے ذہنی بیماری کا شکا ر ہے ۔۔ جس کی وجہ سے اس نے قتل کا ارتکاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *