Abdul-Razzaq-Latest-Wallpaper-2012-3 copy

عبدالرزاق کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہورٟ مانیٹرنگ ڈیسکٞلیجنڈ آل راونڈر عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرد یا انہوںنے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کیونکہ میرے ساتھی کھلاڑی شاہد آفریدی،مصباح الحق،یونس خان،محمد یوسف اور دیگر کرکٹ کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور میرا یہ اعلان بھی رسمی ہے۔انہوں نے کہا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کو خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت کیا جائے اور اگر پی سی بی سمجھتا ہے کہ مجھے الوداعی میچ دینا چاہیے تو مجھے کھیل کر خوشی ہوگی۔عبدالرزاق نے کہا حقیقتاً میرا کرکٹ کھیلنے کا وقت ختم ہوچکا ہے،اندرونی سیاست نے مجھے بددل کردیا تھا اس لئے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد دوبارہ واپسی کیلئے محنت ہی نہیں کی اگر کوشش کرتا تو ٹیم میں شامل ہوسکتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *